نوجوانوں اور ریاست کے درمیان خلیج تعلیم، ہنر اور میرٹ کے ذریعے ختم کی جائے گی: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ:
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کو غیر قانونی سرگرمیوں سے دور کر کے قانونی معیشت کا فعال حصہ بنانے کے لیے مواقع، وسائل اور مکمل رہنمائی فراہم کر رہی ہے۔ نوجوانوں اور ریاست کے درمیان فاصلوں کو تعلیم، ہنرمندی، بلاامتیاز روزگار، میرٹ اور بامعنی مکالمے کے ذریعے ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں محکمہ صنعت و تجارت اور بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (BRSP) کے اشتراک سے منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
یہ تقریب حکومت بلوچستان کے زیرِ اہتمام ‘ریزیلینس، انٹیگریشن اینڈ سوشیو اکنامک ایمپاورمنٹ پروگرام’ (RISE) کے تحت ضلع کیچ، گوادر، پنجگور اور خاران کے فنی و پیشہ ورانہ تعلیم حاصل کرنے والے فارغ التحصیل نوجوانوں، بالخصوص خواتین گریجویٹس کے اعزاز میں منعقد کی گئی تھی۔
تربیت یافتہ نوجوانوں کو بلا سود قرضے اور کاروباری معاونت فراہم کی جائے گی؛ کیچ، گوادر، پنجگور اور خاران کی ہنرمند خواتین میں اسناد کی تقسیم
خطاب کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان نے واضح کیا کہ حکومت کا مقصد صرف اسناد کی تقسیم نہیں بلکہ نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے۔ اس مقصد کے لیے ہنر مندوں کو سازگار ماحول، بلا سود قرضے، کاروباری معاونت اور مسلسل رہنمائی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ نہ صرف اپنے علاقوں بلکہ ملک بھر میں باعزت روزگار اور کاروبار شروع کر سکیں
انہوں نے اپنے گھروں سے نکل کر فنی تربیت مکمل کرنے والی طالبات اور خواتین کی ہمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب ان کی صلاحیتوں کے اعتراف اور حوصلہ افزائی کا دن ہے۔
تقریب کے اختتام پر وزیراعلیٰ نے ہنر مند خواتین اور دیگر طلبہ میں تربیتی اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر صوبائی وزراء، مشیران، اراکینِ صوبائی اسمبلی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور بی آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طاہر رشید سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
[…] وزیراعلیٰ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جبکہ اس مقصد کے لیے سیکیورٹی فورسز، پولیس اور سی ٹی ڈی کا عزم غیر متزلزل ہے۔ […]
[…] بگٹی سے تعلق رکھنے والے فراری کمانڈر نور خان بگٹی، جو کہ […]
[…] بلوچستان اسمبلی نے مزید کہا کہ صوبائی حکومتوں کی بنیادی ذمہ […]
[…] نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تحقیقات میرٹ پر مکمل کی جائیں اور ذمہ داروں کا تعین انکوائری رپورٹ […]