اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کے بدلتے ہوئے منظرنامے پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے سوال اٹھایا کہ نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) کے تحت صوبے کو ملنے والے فنڈز کہاں خرچ کیے گئے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا دعویٰ، افغانستان میں 20 ہزار سے زائد شدت پسند موجود ہیں، ٹی ٹی پی کے 6 ہزار سے زیادہ جنگجو افغان سرزمین پر پناہ لیے ہوئے ہیں۔
وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ افغانستان میں 20 ہزار سے زائد شدت پسند موجود ہیں، جبکہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 6 ہزار سے زیادہ جنگجو افغان سرزمین پر پناہ لیے ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق شدت پسند وہاں محفوظ ٹھکانوں میں مقیم ہیں اور مختلف نوعیت کی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان مختلف بین الاقوامی اور سفارتی فورمز پر افغان حکومت سے مطالبہ کرتا رہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان افغانستان میں انتہا پسندی کے خاتمے اور خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔
وزیر اطلاعات کے مطابق پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قربانیاں دے چکا ہے اور اس جدوجہد کے دوران ملک کو 100 ارب ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان بھی برداشت کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف ریاستی ادارے اور عوام متحد ہو کر مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی میں بھی کردار ادا کیا اور علاقائی امن کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پُرامن اور مستحکم افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہے۔
[…] عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہر آزمائش میں مزید مضبوط ہو کر ابھری ہے اور دونوں ممالک کے درمیان آہنی بھائی چارہ دوستی کی ایک منفرد مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے اس دیرینہ تعلق کو مزید مستحکم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ […]