Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

روسی وزیر داخلہ کا اسلام آباد پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف

اسلام آباد: روس کے وزیر داخلہ ولادیمیر کولاکولتسیف نے اسلام آباد پولیس لائنز میں پولیس کی شاندار پریڈ کا معائنہ کیا، جہاں خصوصی دستوں نے انہیں سلامی پیش کی اور پاکستان و روس کے قومی ترانے بجائے گئے۔

ولادیمیر کولاکولتسیف کو پولیس لائنز میں گارڈ آف آنر پیش

 

تقریب کے دوران روسی وزیر داخلہ کو پاکستانی پرچم پیش کیا گیا، جسے انہوں نے احتراماً بوسہ دیا۔ انہوں نے اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے نمایاں خدمات انجام دینے والے اہلکاروں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

اس موقع پر آئی جی اسلام آباد پولیس سہیل چوہدری، ڈپٹی انسپکٹر جنرلز اور پولیس کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

بعد ازاں روسی وزیر داخلہ نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پاکستان مونومنٹ کا دورہ کیا۔ وہاں فیڈرل کانسٹیبلری کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔

ولادیمیر کولاکولتسیف نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھا کر شہدا کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شکرپڑیاں سے اسلام آباد اور مارگلہ کے پہاڑی سلسلے کے دلکش مناظر کا نظارہ بھی کیا اور وفاقی دارالحکومت کے قدرتی حسن کو سراہا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
5 تبصرے
  1. […] کرنے کے خلاف دائر درخواستیں مسترد کیے جانے کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا […]

  2. […] تقریب کے دوران وزیراعظم کو دانش سکول اسلام آباد کے مختلف شعبوں، تعلیمی سہولیات اور انتظامی امور کے […]

  3. […] کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کرسکیں گے۔ ضلعی انتظامیہ پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے اور تربیتی ماحول کو […]

  4. […] روسی حکام کے مطابق ماسکو اور لیپتسک میں ان واقعات کے نتیجے میں مجموعی طور پر تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حملوں سے ہونے والے نقصانات کی مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔ […]

  5. […] لینڈ پہلے ہی روسی شہریوں کے غیر ضروری سفر پر پابندیاں عائد کر چکا ہے، […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More