Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

کوئٹہ میں انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ، گورنر بلوچستان کو خصوصی دعوت

کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ صوبے کے انٹرنیشنل کھلاڑیوں اور ایتھلیٹس کی حوصلہ افزائی اور پذیرائی حکومت کی ذمہ داری ہے، جبکہ بلوچستان نے باکسنگ کے میدان میں ایسے نامور کھلاڑی پیدا کیے ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر پاکستان اور صوبے کا نام روشن کیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پروفیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر عبدالحمید سربراہ کی قیادت میں انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے عہدیداران پر مشتمل وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں قومی باکسرز موسیٰ ہزارہ، عبدالعزیز خلجی اور خدابخش لاشاری بھی شامل تھے۔

 

 گورنر جعفر خان مندوخیل کا بلوچستان کے باکسرز کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کے فروغ پر زور، 30 اور 31 اکتوبر کو انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے فائنل راؤنڈ میں شرکت کی دعوت قبول کرلی۔

گورنر بلوچستان نے کہا کہ کوئٹہ نے گزشتہ سال فرسٹ پاکستان انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کی میزبانی کرکے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا، جس سے صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں مدد ملی۔

انہوں نے زور دیا کہ باکسنگ سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ کے لیے متعلقہ اداروں، کھیلوں کی تنظیموں اور نجی شعبے کے درمیان مؤثر تعاون ضروری ہے۔ نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت، جدید سہولیات کی فراہمی، کوچنگ کے معیار میں بہتری اور قومی و بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کے مواقع بڑھانے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ کھیل نوجوانوں میں نظم و ضبط، رواداری، خود اعتمادی اور محنت کا جذبہ پیدا کرنے کے ساتھ معاشرتی ہم آہنگی اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ بلوچستان کے باصلاحیت نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کرکے بین الاقوامی مقابلوں کے لیے تیار کرنا ضروری ہے۔

اس موقع پر وفد نے گورنر بلوچستان کو 30 اور 31 اکتوبر کو منعقد ہونے والی انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے فائنل راؤنڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی۔

واضح رہے کہ گورنر بلوچستان 31 اکتوبر کو چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے باکسرز کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
3 تبصرے
  1. […] عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی سانحۂ زیارت جوڈیشل کمیشن […]

  2. […]  کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کی زیر صدارت صوبے کی جیلوں میں اصلاحات، انتظامی امور اور قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ […]

  3. […] انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل فیئر ایشیا 2026 نے عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کاروباری مواقع سے متعارف کرانے، صنعتی تعاون کو فروغ دینے اور ملکی معیشت میں سرمایہ کاری کے نئے امکانات پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More