Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

مولانا فضل الرحمٰن کے بغیر بھی خیبرپختونخوا حکومت چلے گی: فیصل کریم کنڈی

 گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن سمجھتے تھے کہ ان کے بغیر کوئی حکومت نہ بن سکتی ہے اور نہ چل سکتی ہے، تاہم خیبرپختونخوا میں ان کے بغیر بھی حکومت بنی ہے اور آئندہ بھی چلتی رہے گی۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے مولانا فضل الرحمٰن کی گزشتہ روز کی تقریر پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ایک سینئر سیاستدان ہیں، اس لیے ان سے ایسی گفتگو کی توقع نہیں تھی۔

 

  گورنر خیبرپختونخوا کا مولانا فضل الرحمٰن کی تقریر پر اظہارِ مایوسی، امن و امان اور معدنی وسائل کے معاملے پر دوٹوک مؤقف

گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے میں گورنر راج کے نفاذ سے متعلق مولانا فضل الرحمٰن کے مؤقف سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ایک طرف صوبے میں امن و امان کی خراب صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں اور دوسری طرف گورنر راج کے نفاذ کو غلط قرار دیتے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ خیبرپختونخوا حکومت امن و امان کے قیام کے لیے کوششیں نہیں کر رہی، تاہم انہوں نے الزام عائد کیا کہ سابق صوبائی حکومت کے بعض فیصلے اسلام آباد کے بجائے کابل اور قندھار سے آتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق حکمرانوں کے بعض مفرور عناصر سرحد پار بیٹھ کر لوگوں کو اکسا رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن سے سوال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بتائیں کہ لکی مروت، ٹانک اور بنوں میں کون سے پہاڑ اور معدنی وسائل موجود ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبے کے معدنی وسائل کو بروئے کار لانا ضروری ہے، اس مقصد کے لیے غیرملکی کمپنیاں، پاکستانی سرمایہ کار اور صوبائی حکومت مشترکہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا میں امن کا قیام اولین ترجیح ہے اور اس معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا، البتہ دیگر معاملات پر بات چیت کے دروازے کھلے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
3 تبصرے
  1. […] وزیر نے مولانا فضل الرحمٰن کو سینئر سیاستدان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ دہشت گردی کے […]

  2. […] کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے اعلان کیا ہے کہ قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمٰن ملک بھر کی بار ایسوسی ایشنز سے خطاب کریں گے، جس کے لیے […]

  3. […] احمد لغاری، وفاقی وزیر پٹرولیم، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور چیف سیکرٹری صوبہ شریک ہوئے۔ اس موقع پر بجلی کی […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More