Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

گوادر میں بجلی کے فالٹس اور لوڈشیڈنگ کا مسئلہ فوری حل کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمان بلوچ

 کوئٹہ: قائد حق دو تحریک بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو بلوچستان مرزا اعزاز بیگ سے ملاقات کی، جس میں گوادر میں بجلی کے مسلسل فالٹس، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بجلی کی فراہمی میں درپیش مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے گوادر میں بجلی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں بجلی کی تاریں گرنے، شارٹ سرکٹ اور ٹرانسفارمرز کی خرابی کے باعث شہریوں کو بار بار بجلی کی بندش اور لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے، جس سے معمولات زندگی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانا کیسکو حکام کی ذمہ داری ہے، لہٰذا بجلی کے نظام میں خرابیوں کو دور کرنے اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے مزید کہا کہ اگر سیکیورٹی خدشات یا دیگر وجوہات کے باعث ضروری مشینری اور تکنیکی آلات گوادر پہنچانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں

 

تو متبادل انتظامات کیے جائیں تاکہ بجلی کے فالٹس کی بروقت مرمت ممکن ہو اور شہریوں کو مزید پریشانی سے بچایا جاسکے۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو مرزا اعزاز بیگ نے گوادر کے متعلقہ حکام سے رابطے اور ضروری آلات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اس امید کا اظہار کیا کہ متعلقہ حکام عوامی مشکلات کے فوری ازالے اور گوادر میں بجلی کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] پر ڈاکٹر حضور بخش زہری نے کہا کہ متعلقہ فیڈرز پر طویل لوڈشیڈنگ کے باعث بازاروں کی رونقیں ماند پڑ گئی ہیں اور کاروباری […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More