بلوچستان میں گندم کی قلت سنگین صورت اختیار کر گئی ہے، جہاں محکمۂ کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق صوبے کے سرکاری گوداموں میں گندم کا ذخیرہ ختم ہو چکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کی جانب سے گندم کی خریداری کی منظوری دیے جانے کے باوجود تاحال خریداری کا عمل شروع نہیں ہو سکا۔ کابینہ نے پاسکو سے 5 لاکھ 75 ہزار بوریاں گندم خریدنے کی منظوری دی تھی، تاہم مختلف انتظامی مراحل کے باعث اس عمل میں تاخیر ہوئی۔
دوسری جانب فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ اور سرکاری گوداموں میں بھی گندم دستیاب نہیں، جبکہ پنجاب اور سندھ سے گندم اور آٹے کی بین الصوبائی نقل و حمل پر پابندی کے باعث صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق بلوچستان میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 3 ہزار 260 روپے تک پہنچ چکی ہے۔ گندم کی عدم دستیابی اور خریداری میں تاخیر کے باعث شہریوں کو آٹے کی فراہمی اور قیمتوں کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے۔
[…] مواقع کی فراہمی کمیشن کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہیں۔ بلوچستان بھر میں خواتین کو درپیش مسائل کے حل، صنفی بنیادوں پر […]
[…] نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کی خواتین اپنی صلاحیتوں اور قابلیت کی بنیاد پر ہر شعبے […]
[…] جنرل اسٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر ناصر کیازئی نے جامعہ بلوچستان کی انتظامیہ کی جانب سے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے […]