Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

جعفرآباد میں سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ، مشتبہ سرگرمیوں اور غیر قانونی اسمگلنگ کی نگرانی بڑھانے کی ہدایت

جعفرآباد: ڈپٹی کمشنر خالد خان کی زیر صدارت تین اہم اجلاس منعقد ہوئے، جن میں ضلع میں امن و امان کی صورتحال، سیکیورٹی انتظامات، غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاسوں میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی، ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی اور ڈسٹرکٹ امپلیمنٹیشن کمیٹی کے اجلاس شامل تھے، جن میں ضلعی انتظامیہ کے افسران اور انٹیلی جنس اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر خالد خان نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مربوط حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اجلاسوں میں حساس مقامات، ریلوے ٹریک، بس اڈوں اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی تنصیبات کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا، جبکہ دہشت گردی کے خطرات، مشتبہ سرگرمیوں کی نگرانی اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی پروفائلنگ سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔

شرکا نے تعلیمی اداروں میں حکومتی ہدایات پر عمل درآمد، دینی مدارس کی رجسٹریشن، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی حیثیت، کرایہ داروں کی رجسٹریشن اور غیر مقامی مزدوروں کے تحفظ سے متعلق معاملات پر بھی غور کیا۔

اجلاسوں میں ایرانی تیل، منشیات اور غیر قانونی اسپیکٹرم کی اسمگلنگ روکنے کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان رابطوں کو مؤثر بنانے اور نگرانی کا نظام مضبوط کرنے پر زور دیا گیا۔

 

اس کے علاوہ سرکاری سہولیات کے غیر قانونی استعمال اور تخریبی سرگرمیوں میں میڈیا کے ممکنہ استعمال سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر خالد خان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ حساس مقامات کی سیکیورٹی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے، مشتبہ سرگرمیوں کی بروقت نشاندہی کی جائے اور اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ ضلع میں امن و امان اور قانون کی بالادستی برقرار رکھی جا سکے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] کمشنر خالد خان نے کہا کہ ضلع جعفرآباد میں خریف سیزن کی گرداوری مکمل ہوچکی ہے، اس لیے سرکاری […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More