Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کا ہنگامی اجلاس: اصغر خان اچکزئی کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار، اہم فیصلے

کوئٹہ   عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) بلوچستان کا ایک اہم و ہنگامی اجلاس قائم مقام صوبائی صدر جمال الدین رشتیا کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس مشترکہ اجلاس میں اے این پی کی صوبائی کابینہ، مرکزی عہدیداروں، پارلیمانی پارٹی، نیشنل لائرز فورم اور پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن (پیسف) کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کی گرفتاری اور ان کے خلاف قائم کیے گئے مقدمے کی قانونی و سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

 اجلاس میں اس بات پر گہری تشویش ظاہر کی گئی کہ مقدمے کے مدعی (شاکی) نے عدالت میں باضابطہ بیان حلفی جمع کروا کر اصغر خان اچکزئی اور ان کے خاندان کو تمام الزامات سے بری الذمہ قرار دیا ہے اور مقدمے کو بدنیتی پر مبنی بتایا ہے۔ اس کے باوجود ضمانت منسوخ کیا جانا انصاف کے اصولوں کے منافی اور سوالیہ نشان ہے۔

  شرکاء نے کہا کہ اصغر خان اچکزئی صوبے کے ایک معتبر سیاسی قائد ہیں جنہوں نے ہمیشہ قبائلی تعصبات سے بالاتر ہو کر آئین، قانون، جمہوریت اور پشتون و بلوچ سمیت تمام مظلوم اقوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے۔ اے این پی کا موقف ہے کہ ایسے سیاسی انتقامی حربوں سے جمہوریت پسند آوازوں کو دبایا نہیں جا سکتا۔

 گرفتاری کے تمام قانونی و فیکٹیکل پہلوؤں کا مطالعہ کرنے اور آئندہ کے لیے سفارشات مرتب کرنے کی غرض سے ایک خصوصی جائزہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

  فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی اس معاملے اور بلوچستان کی مجموعی سیاسی و امن و امان کی صورتحال پر دیگر ہم خیال سیاسی جماعتوں کی قيادت سے رابطہ قائم کرے گی تاکہ باہمی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جا سکے۔

  اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہید خان جیلانی خان اچکزئی کی 16ویں اور شہید اسد خان اچکزئی کی 6ٹی برسی کے موقع پر چمن میں ایک عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔ اس جلسے میں اے این پی کی مرکزی، صوبائی اور پارلیمانی قيادت شرکت کرے گی۔

اجلاس کے اختتام پر تمام ضلعی و تحصیل عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ شہدائے وطن کی برسی کے سلسلے میں چمن میں ہونے والے جلسہ عام کی تیاریوں کو بلا تاخیر اور تیز تر کر دیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
2 تبصرے
  1. […] جانب نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More