لاہور: پاکستان ریلویز نے دیگر ٹرینوں کی طرح آؤٹ سورس کی گئی ٹرینوں میں بھی اہل مسافروں کو مقررہ قواعد کے مطابق رعایتیں دینا لازمی قرار دے دیا ہے۔
پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرز لاہور کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق آؤٹ سورس ٹرینوں میں بھی رعایتی ٹکٹوں، پاسز اور پی ٹی اوز کی سہولت برقرار رہے گی۔
حکام کے مطابق معمر افراد، خصوصی افراد، صحافیوں، ریلوے ملازمین اور دیگر اہل مسافروں کو مقررہ ضوابط کے تحت رعایتیں فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ ٹرین کی روانگی سے 48 گھنٹے پہلے تک رعایتی کوٹے کی سہولت بھی برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر کسی اہل مسافر کو قواعد کے مطابق جائز رعایت دینے سے انکار کیا جائے تو وہ متعلقہ ریلوے حکام سے رجوع کرنے کے علاوہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر بھی اپنی شکایت درج کرا سکتا ہے۔
پاکستان ریلویز کی ان ہدایات کا مقصد آؤٹ سورس ٹرینوں میں بھی مسافروں کو مقررہ سہولیات اور رعایتوں کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
[…] پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی کا […]
[…] […]
[…] جانب قطر، پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکیہ امریکا اور ایران کے درمیان […]