کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان کے تعلیمی وژن کے تحت کوئٹہ کے سرکاری تعلیمی اداروں میں ترقیاتی کاموں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، ڈی او ای، ڈسٹرکٹ یونیسف کوآرڈینیٹر کوئٹہ اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران شہر کے مختلف سرکاری اسکولوں میں دستیاب سہولیات اور درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
شرکاء کو بتایا گیا کہ متعدد تعلیمی اداروں میں اضافی کلاس رومز کی تعمیر، واش رومز، باؤنڈری والز اور دیگر ضروری ترقیاتی کاموں کی ضرورت ہے۔ اس حوالے سے متعلقہ حکام سے اسکولوں کی ضروریات اور مجوزہ ترقیاتی اسکیمات پر مشتمل تفصیلی رپورٹس طلب کر لی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ طلبہ کو محفوظ اور بہتر ماحول میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسر آسکیں۔
انہوں نے زور دیا کہ اسکولوں کی ضروریات کا درست تعین کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے اور اس عمل میں متعلقہ محکموں کے درمیان رابطے اور تعاون کو یقینی بنایا جائے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کوئٹہ معیاری تعلیم کے فروغ اور سرکاری اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر اقدامات جاری رکھے گی۔
[…] یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کا حصول سیکیورٹی اداروں کی […]
[…] نے کہا کہ مستند ڈیجیٹل معلومات کی دستیابی سے اسکولوں کو درپیش مسائل، اساتذہ کی کمی، طلبہ کے داخلوں اور […]
[…] میں کوئٹہ سمیت صوبے کے اہم شہروں میں سیف سٹی منصوبوں کی تکمیل کو […]