تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران کے مطالبات تسلیم کیے جانے کے بعد ہی براہ راست یا بالواسطہ مذاکرات کے انعقاد کا فیصلہ کیا جائے گا، فی الحال امریکی حکام سے ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں۔
عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ قطر اور پاکستان بطور ثالث ایران کے مطالبات پر مشاورت کر رہے ہیں، جبکہ ثالث ممالک نے جوہری معاملے پر بعض تجاویز بھی پیش کی ہیں جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق جوہری معاملے پر مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جاری ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے پیغام کا جائزہ لے لیا گیا ہے اور اس پر اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکا کی جانب سے ایران کے ساتھ وسیع تر مذاکرات کی کوشش ایک مثبت قدم ہے، تاہم موجودہ صورتحال میں امریکی حکام سے ملاقات کی ضرورت محسوس نہیں کرتے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر جے ڈی وینس کے پیغام کا مقصد ایران کے اندر اختلافات پیدا کرنا ہے تو یہ واشنگٹن کی ایک اور غلطی ہوگی۔ امریکا کی جانب سے ایرانی مطالبات تسلیم کیے جانے کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا کہ مذاکرات براہ راست ہوں گے یا ثالثوں کے ذریعے آگے بڑھیں گے۔
عباس عراقچی کے مطابق ایران کے مطالبات میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے بعد عائد پابندیوں کا خاتمہ اور خطے میں امریکی فوجی موجودگی میں کمی شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق ایران کی تجویز واضح ہے اور ایرانی شرائط پر آبنائے ہرمز کھلنے کی صورت میں امریکا کے ساتھ مذاکرات کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔
[…] امریکی صدر نے مزید کہا کہ موجودہ امریکی انتظامیہ کے پاس […]
[…] وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے مسلح حملوں کے خطرات کے پیش نظر امریکی حکومت نے اپنے شہریوں کو سکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے […]