Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

خیبرپختونخوا کی صورتحال پر وزیراعظم کا اہم اجلاس، عسکری حکام بھی شریک

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خیبرپختونخوا کی مجموعی صورتحال اور صوبے سے متعلق اہم امور پر اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء، اعلیٰ عسکری حکام اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی شریک ہیں، جہاں صوبے کی موجودہ صورتحال اور مختلف معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو خیبرپختونخوا کے حوالے سے کیے گئے مختلف فیصلوں اور ان کے اثرات پر بریفنگ دی جا رہی ہے۔

ادھر پاکستان پیپلزپارٹی کا وفد بھی آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرے گا، جس کی قیادت چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، خیبرپختونخوا کے معاملات اور آئندہ دنوں میں ممکنہ قانون سازی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جبکہ انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے بھی حکمت عملی طے کیے جانے کا امکان ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
2 تبصرے
  1. […] آباد:   وفاقی آئینی عدالت نے ایم پی او کیسز سے متعلق خیبرپختونخوا حکومت کی درخواست دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کر دی، کیس کی […]

  2. […] کے مطابق خیبرپختونخوا کے دیگر 25 اضلاع میں بھی مجموعی طور پر 219 ترقیاتی […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More