Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

بلوچستان میں امن و امان اور ریاستی عملداری سے متعلق اہم اجلاس، سیکیورٹی اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ

 کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ہارڈننگ آف دی سٹیٹ کانفرنس کا 29واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی و صوبائی اداروں، متعلقہ محکموں اور سیکیورٹی فورسز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سمگلنگ، منشیات کی روک تھام، پوست کی کاشت کے خاتمے اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے سدباب کیلئے اقدامات مزید مؤثر بنانے پر زور دیا گیا۔

شرکاء نے بلوچستان میں بی ایریاز کو اے ایریاز میں تبدیل کرنے کے جاری عمل پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس پیش رفت کو صوبے کے تمام ڈویژنز میں مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اجلاس میں کوئٹہ سمیت صوبے کے اہم شہروں میں سیف سٹی منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے ضروری فنڈز اور وسائل کی فراہمی سے متعلق ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

شرکاء نے بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام، قانون کی بالادستی اور ریاستی عملداری کو مزید مؤثر بنانے کیلئے وفاقی و صوبائی اداروں کے درمیان رابطوں اور مشترکہ کوششوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
5 تبصرے
  1. […] میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان ریونیو اتھارٹی میں ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران کی خدمات […]

  2. […] خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو محض ایک نمائش نہیں بلکہ […]

  3. […] تحقیقات کے مطابق ملزم پر کوئٹہ، پشین اور بلوچستان کے دیگر اضلاع میں کروڑوں روپے کے اے ٹی ایم فراڈ میں […]

  4. […]  بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے […]

  5. […] بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ پاکستان کی ترقی، استحکام […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More