اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مالیاتی نظم و ضبط کے باعث پاکستان کے معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری آئی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح 21.5 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں جبکہ حکومت کی بنیادی ترجیح معاشی استحکام کو برقرار رکھنا ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ساورن ویلتھ فنڈز ترمیمی بل 2026 کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے کمیٹی کو ملک کی معاشی صورتحال اور حکومتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔
وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کہ ساورن ویلتھ فنڈ کا قانون 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا، نئی ترمیم کے ذریعے اس کے دائرہ کار کو واضح کیا جا رہا ہے۔ بڑی سرکاری کمپنیوں کو یکجا کرکے ایک فنڈ قائم کیا گیا ہے، جس کا حجم 7 ارب ڈالر ہوگا۔ حکام کے مطابق دنیا کے دیگر ممالک میں بھی اس نوعیت کے فنڈز کام کر رہے ہیں۔
چیئرمین کمیٹی نے اس معاملے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ 2023 میں حکومت کا مؤقف کچھ اور تھا، جبکہ اب اس حوالے سے مختلف بات کی جا رہی ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ حکومت مہنگے اور قلیل مدتی قرضوں کی جگہ 5 سے 10 سال کی مدت کے طویل مدتی قرضے حاصل کر رہی ہے۔ قلیل مدتی مہنگے قرضوں کی ادائیگی کے ذریعے قرضوں کی مدت بڑھائی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ماضی میں قرضوں کی واپسی اور رول اوور کے مسائل کا سامنا رہا، حتیٰ کہ ہر تین ماہ بعد بینکوں سے قرضوں کی ری
[…] نے سوڈانی وزیر داخلہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان سوڈان کے ساتھ […]