کوئٹہ: کوئٹہ پولیس نے سال 2026 کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں میں اہم کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے 54 منظم جرائم پیشہ گینگز کا سراغ لگایا اور 211 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ قتل، ڈکیتی، رہزنی، اغواء برائے تاوان، گاڑیوں کی چوری اور منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی گئیں۔
پولیس کے سیریس کرائم انویسٹیگیشن ونگ (SCIW) نے گھریلو ڈکیتیوں میں ملوث ایک منظم گروہ کے چار ارکان کو گرفتار کیا، جو سرف گاڑی استعمال کرتے اور خود کو سی ٹی ڈی پولیس اور حساس اداروں کے اہلکار ظاہر کرکے شہریوں کے گھروں میں وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان سے 7 لاکھ روپے نقدی، لیپ ٹاپ، موبائل فونز، دو لائسنس یافتہ پستول اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔
اسی طرح بینکوں کے باہر شہریوں کی نگرانی کرکے رقم چھیننے والے گروہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرکے 15 لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے۔ شالکوٹ ڈکیتی کیس میں بھی چار ملزمان کو حراست میں لے کر نقدی، دو ٹی ٹی پستول اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی، جبکہ دیگر ڈکیتی کے مقدمات میں بھی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔
قتل کے مقدمات میں گزشتہ تین ماہ کے دوران 40 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ہاشم نورزئی قتل کیس کے مرکزی مفرور ملزم سعد اللہ نورزئی سمیت تمام ملزمان کو حراست میں لے کر واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی، رائفل، پستول اور جعلی نمبر پلیٹس برآمد کرلی گئیں۔ پانچ سالہ بچے علی شاہ کے قتل کے مقدمے میں سائنسی اور تکنیکی شواہد کی مدد سے خاتون ملزمہ کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ان کارروائیوں کے دوران سات پستول، دو رائفلیں اور ایک کلاشنکوف برآمد ہوئی۔
اغواء برائے تاوان کے واقعات میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شہری نذیر احمد کو تین روز کے اندر بازیاب کرالیا، جبکہ مغوی شیر عالم کو بھی جدید تکنیکی شواہد کی بنیاد پر بحفاظت بازیاب کرکے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری و چھیننے کے خلاف کارروائیوں میں بین الصوبائی گاڑی چور گروہ کے تین ارکان گرفتار کیے گئے۔ ملزمان سے تین گاڑیاں، ایک موٹر سائیکل، پانچ ٹریکر اور دیگر آلات برآمد ہوئے۔ گرفتار افراد کی نشاندہی پر اسلام آباد پولیس کے تعاون سے ایک مزید چوری شدہ گاڑی بھی برآمد کرائی گئی۔ سال 2026 کے دوران مجموعی طور پر 29 چوری شدہ اور سات چھینی گئی گاڑیاں، جبکہ 179 چھینی گئی اور 160 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔
منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران 452 مقدمات درج کرکے 467 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کارروائیوں میں 1236.23 کلوگرام چرس، 32.17 کلوگرام آئس، 13.2 کلوگرام افیون، شراب کی 329 بوتلیں اور بیئر کے 383 کین برآمد کیے گئے۔ نیو کچلاک پولیس نے گاڑیوں کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 55 کلوگرام چرس بھی برآمد کی۔
اسلحہ کی غیر قانونی موجودگی کے خلاف کارروائیوں میں 604 پستول، 51 رائفلیں، 33 ایس ایم جی، 28 شارٹ گنز اور 14 ہزار 116 کارتوس قبضے میں لیے گئے۔
پولیس نے دیگر کارروائیوں میں نابالغ بچوں کو مبینہ طور پر بلیک میل اور جنسی استحصال کا نشانہ بنانے والے تین ملزمان کو گرفتار کیا، جبکہ اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث ہونے کے الزام میں تین افراد کو حراست میں لے کر 45 اے ٹی ایم کارڈز، پانچ لاکھ روپے نقدی، تین موبائل فونز اور ایک گا
[…] نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو پولیس دربار باقاعدگی سے منعقد کرنے اور اچھی کارکردگی دکھانے […]