لسبیلہ: ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں ای پی آئی (EPI) ٹاسک فورس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پولیو سمیت دیگر مہلک بیماریوں سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسینیشن اور ای پی آئی پروگرام کی ماہانہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سراج احمد بلوچ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سید فرید اللہ شاہ ہاشمی، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر وقار، این اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر نذیر احمد رونجھو، پی پی ایچ آئی لسبیلہ کے ڈسٹرکٹ منیجر ڈاکٹر راول کمار، ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی سمیت محکمہ صحت کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ای پی آئی پروگرام کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی، جبکہ ڈپٹی کمشنر کو حفاظتی ٹیکہ جات کی فراہمی اور جاری سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حمیرا بلوچ نے ہدایت کی کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کے عمل کو مزید مؤثر اور بہتر بنایا جائے تاکہ ضلع بھر میں کوئی بھی بچہ ویکسینیشن کی سہولت سے محروم نہ رہ جائے۔
انہوں نے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ حفاظتی ٹیکہ جات کے اہداف کے حصول کے لیے باہمی رابطوں اور تعاون کو مضبوط بنایا جائے، جبکہ فیلڈ ورکرز کی کارکردگی کی مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے تاکہ ای پی آئی پروگرام کے نتائج کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
[…] ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ تعلیمی افسران کو ہدایت کی کہ اسکولوں کی باقاعدہ نگرانی یقینی بنائی جائے اور اساتذہ کی بروقت حاضری کے ساتھ تدریسی عمل کو مسلسل جاری رکھا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اساتذہ کی غیر حاضری طلبہ کے مستقبل کو متاثر کرتی ہے، اس لیے اس معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی قابل قبول نہیں ہوگی۔ […]