Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

عالمی منڈی میں خام تیل سستا، پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

 نیویارک: عالمی مارکیٹ میں ہفتے کے پہلے کاروباری روز خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی بڑی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے کے لیے مذاکرات میں پیش رفت اور امریکا کی جانب سے نئے حملوں کے امکانات انتہائی کم ہونے سے متعلق بیان ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پیر کو کاروبار کے آغاز پر برینٹ خام تیل کی قیمت 84 سینٹ یعنی 0.85 فیصد کم ہوکر 97.48 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت میں 32 سینٹ یعنی 0.35 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی قیمت 90.51 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

خام تیل کی قیمتوں میں یہ کمی گزشتہ جمعے کے کاروباری اختتام پر ہونے والے معمولی اضافے کے برعکس ہے۔ گزشتہ ہفتے برینٹ خام تیل کی قیمت میں 17 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جو کورونا وبا کے آغاز کے بعد سب سے بڑی ہفتہ وار گراوٹ تھی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہونے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی امید پیدا ہوگئی ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی تازہ قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول اور ڈیزل سستے ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پیر 9 نومبر کو سرکاری تعطیل کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی سابقہ قیمتیں برقرار رہیں گی، جبکہ منگل کو عالمی منڈی کی تازہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل متوقع ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
3 تبصرے
  1. […] لیے سعودی حکام کے بروقت اور مؤثر ردعمل کو بھی سراہا ہے۔ پاکستان نے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت […]

  2. […] انڈر 19 ایشیا کپ کے بارہویں میچ میں نیپال نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا […]

  3. […] رہے کہ ڈیزل کی قیمت رواں سال 3 اپریل کو 520 روپے 35 پیسے فی لیٹر کی […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More