Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

اسلام آباد میں ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کا 30واں اجلاس 15 اور 16 نومبر کو ہوگا

 اسلام آباد:   پاکستان 15 اور 16 نومبر کو اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا، اجلاس میں افغان طالبان حکومت کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں ای سی او کے رکن ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔ وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بھی افغان طالبان حکومت کو دعوت نہ دیے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان 2026-27 کے لیے اقتصادی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کی صدارت کے فرائض انجام دے رہا ہے، اجلاس کے دوران رکن ممالک کے درمیان علاقائی تجارت، اقتصادی تعاون اور باہمی رابطوں کو فروغ دینے کے امور زیر بحث آئیں گے۔

اجلاس میں خطے کے ممالک کے درمیان معاشی روابط مزید مستحکم بنانے، مشترکہ ترقیاتی منصوبوں اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
4 تبصرے
  1. […] اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ انہیں حق بات کرنے سے روک سکتا ہے تو یہ ممکن نہیں، نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس معاملے پر ان کا مؤقف واضح ہے۔ […]

  2. […] نے کہا کہ اسلام آباد کے موجودہ ہوٹلوں کی تزئین و آرائش اور سہولیات کا معیار […]

  3. […] میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت تمام فریقین کی جانب سے اپنے […]

  4. […] ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں اور […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More