Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

ایف سی بلوچستان کے تعاون سے ٹی ٹی سی سوئی کے پوزیشن ہولڈرز میں ٹول کٹس تقسیم

 سوئی:    ایف سی بلوچستان کے تعاون سے ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر (ٹی ٹی سی) سوئی میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں ٹول کٹس تقسیم کر دی گئیں، اقدام کا مقصد نوجوانوں کو خود روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور انہیں معاشی طور پر خودمختار بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹول کٹس ان باصلاحیت نوجوانوں میں تقسیم کی گئیں جنہوں نے ٹی ٹی سی سوئی سے فنی تربیت حاصل کرنے کے بعد اپنے ہنر کو عملی میدان میں بروئے کار لاتے ہوئے ذاتی کاروبار شروع کر رکھا ہے اور اپنے خاندانوں کی کفالت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس اقدام کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو فنی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں عملی زندگی میں خود کفیل بنانا، کاروبار شروع کرنے کی حوصلہ افزائی کرنا اور باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

اس موقع پر کہا گیا کہ ٹی ٹی سی سوئی کی جانب سے نوجوانوں کو ہنرمند بنانے اور ان کے معاشی مستقبل کو مستحکم کرنے کے لیے اقدامات قابل تحسین ہیں۔

ایف سی بلوچستان کے تعاون کو بھی سراہا گیا، جس کے ذریعے فنی تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں عملی زندگی میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
2 تبصرے
  1. […] سلسلے میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت اوور سائٹ اسٹریٹجک پروجیکٹس […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More