Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

سعودی عرب: ریاض کی جانب داغے گئے حوثی کروز اور بیلسٹک میزائل تباہ

 ریاض: سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے ریاض کی طرف داغے گئے ایک حوثی کروز میزائل اور ایک بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا، جبکہ ملک کے جنوبی علاقے میں بھی ایک بیلسٹک میزائل مار گرایا گیا۔

یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے قائم عرب اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ ریاض ریجن اور جنوبی علاقے کی جانب آنے والے کروز اور بیلسٹک میزائلوں کو کامیابی سے انٹرسیپٹ کیا گیا۔

دوسری جانب سعودی سول ڈیفنس نے ریاض، ابہا اور خمیس مشیط میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کیا، تاہم کچھ دیر بعد اسے واپس لے لیا گیا۔ یہ واقعات ایسے وقت میں پیش آئے ہیں جب یمن کی حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کو نشانہ بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا ماضی میں سعودی عرب کے شہری انفرااسٹرکچر، بشمول ہوائی اڈوں اور توانائی کی تنصیبات، کو نشانہ بناتی رہی ہے۔

اس سے قبل سعودی وزارت توانائی نے بتایا تھا کہ مدینہ ریجن میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں محدود پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔ ایمرجنسی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ وزارت کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی نہیں ہوا اور پائپ لائن کا آپریشن بھی متاثر نہیں ہوا۔

ادھر عرب اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن میں حوثی ملیشیا کے بیلسٹک میزائل اسمبل اور تیار کرنے والی تین تنصیبات تباہ کر دی گئی ہیں۔

اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق کارروائی کے دوران بیلسٹک میزائلوں کی تیاری اور اسمبلنگ کی فیکٹری، ٹھوس میزائل ایندھن کی تیاری اور آمیزش کے لیے قائم کیمیکل پلانٹ، جبکہ میزائلوں کے الیکٹرانک نظام اسمبل کرنے والی ورکشاپ کو نشانہ بنایا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
3 تبصرے
  1. […] حملوں کے نتیجے میں عمان اور متحدہ عرب امارات کے ساحلی علاقوں کے قریب تیل پھیلنے کے واقعات سے […]

  2. […] سعودی عرب میں قائم امریکی سفارت خانے نے مشرق وسطیٰ میں موجود […]

  3. […] سعودی کابینہ کے ان فیصلوں کو خطے میں صحت کے شعبے میں مشترکہ تعاون بڑھانے اور مملکت میں قانونی خدمات کے شعبے کو مزید ترقی دینے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More