Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

فن لینڈ کا روسی شہریوں کے داخلے پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ، 16 نومبر سے اطلاق ہوگا

 ہیلسنکی: فن لینڈ نے روسی شہریوں کے ملک میں داخلے سے متعلق ویزا پالیسی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نئی پابندیوں کا اطلاق 16 نومبر 2026 سے ہوگا، جس کے تحت روسی کھلاڑیوں اور مختصر مدت کے روزگار کے لیے آنے والے شہریوں کا داخلہ بھی محدود کر دیا جائے گا۔

فن لینڈ کی حکومت کے مطابق نئی پابندیوں کا دائرہ صرف کھیلوں سے وابستہ روسی شہریوں تک محدود نہیں ہوگا بلکہ عارضی ملازمتوں کے سلسلے میں ملک آنے والے افراد بھی اس فیصلے سے متاثر ہوں گے۔

حکومتی مؤقف ہے کہ روسی کھلاڑیوں کی فن لینڈ آمد سے ملک کے بین الاقوامی تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے، اسی لیے داخلے سے متعلق موجودہ پالیسی میں مزید سختی کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ فن لینڈ کی وزیر خارجہ ایلینا والٹونن نے گزشتہ ہفتے روسی شہریوں کے داخلے سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کا اعلان کیا تھا۔ اس پالیسی میں آخری مرتبہ 2023 کے موسم گرما میں ترمیم کی گئی تھی۔

فن لینڈ پہلے ہی روسی شہریوں کے غیر ضروری سفر پر پابندیاں عائد کر چکا ہے، تاہم بعض شعبوں میں استثنیٰ برقرار ہے۔ ان میں فن لینڈ میں مستقل رہائش رکھنے والے روسی شہریوں کے اہل خانہ، ٹرانسپورٹ ورکرز، کاروباری افراد اور اپنے ملکیتی اثاثوں کی دیکھ بھال کے لیے آنے والے افراد شامل ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
2 تبصرے
  1. […] کا کہنا ہے کہ روسی ڈرون حملوں میں عمارتوں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو […]

  2. […] روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ امریکا، چین اور روس کے درمیان تعمیری تعاون عالمی استحکام کو مضبوط بنا سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کے بانی ارکان ہونے کے ناطے تینوں ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کے نظام کو مستحکم بنانے میں کردار ادا کریں۔ […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More