اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد کو پاکستان کا پہلا مکمل کیش لیس شہر بنانے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا، منصوبے پر عملدرآمد کیلئے 31 دسمبر 2026ء کی حتمی تاریخ مقرر کردی گئی ہے، جس کے بعد دارالحکومت میں کاروبار سے لے کر روزمرہ لین دین تک ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دیا جائے گا۔
اس حوالے سے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف، بینکنگ سیکٹر کے نمائندوں اور متعلقہ سرکاری حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں طلال چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر کیش لیس اسلام آباد منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔ حکومت کا مقصد دارالحکومت کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کا پہلا مکمل کیش لیس کیپیٹل بنانا ہے۔
وزیر مملکت کے مطابق 30 نومبر کے بعد اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری اور سی ڈی اے کے کسی بھی محکمے میں نقد ادائیگیاں وصول نہیں کی جائیں گی، سرکاری واجبات اور دیگر لین دین کیلئے ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نظام نافذ ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ اب تک اسلام آباد میں 26 ہزار کاروباری افراد اور دکاندار ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام سے منسلک ہوچکے ہیں، جبکہ 31 دسمبر تک ریڑھی بانوں سے لے کر بڑے کاروباری مراکز تک ہر سطح پر ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت یقینی بنائی جائے گی۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ منصوبے کی کامیابی کیلئے تمام متعلقہ اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت ضروری ہے، جبکہ بینکنگ سیکٹر کا تعاون بھی اس ضمن میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
اجلاس میں بینکنگ سیکٹر کے نمائندوں نے حکومتی اقدام کو سراہتے ہوئے منصوبے کی تکمیل اور اسلام آباد کو جدید ڈیجیٹل دارالحکومت بنانے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
حکومت کے مطابق کیش لیس نظام سے مالیاتی شفافیت میں اضافہ، ٹیکس مانیٹرنگ میں بہتری اور کاروباری لین دین کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مدد ملے گی۔
[…] وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری سے اسلام آباد میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی، جس میں […]
[…] Nov 20, 2026 Share WhatsAppFacebookTwitterLinkedinPinterest اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا […]
[…] خارجہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں عالمی اجلاس کی میزبانی پاکستان کے اس عزم کا اظہار […]