لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پنجاب میں بچیوں کی تعلیم کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں 80 لاکھ بچیاں اسکول نہیں جا رہیں، آخر ایسا نظام کس کام کا جو بچیوں کو تعلیم فراہم نہ کرسکے۔
پاک انٹرنیشنل بزنس فورم کے زیر اہتمام ’’ہمارا ہنر، ہماری پہچان‘‘ کے عنوان سے منعقدہ خدیجۃ الکبریٰ نمائش سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں خواتین کو مختلف مسائل اور تحفظات کا سامنا ہے، اگر عدل و انصاف قائم ہو تو خواتین کی بہت سی مشکلات ختم ہوسکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اس وقت بے چینی اور افراتفری کی صورتحال ہے، لوگوں کو ان کے حقوق نہیں مل رہے، امیر اور غریب کے درمیان خلیج بڑھ رہی ہے جبکہ متوسط طبقہ بھی معاشی دباؤ کا شکار ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں خواتین کے لیے روزگار حاصل کرنا بھی ضروری ہوگیا ہے، کیونکہ گھریلو اخراجات پورے کرنے کے لیے خواتین کو بھی معاشی سرگرمیوں میں حصہ لینا پڑتا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ عوام کے ٹیکسوں سے خریدے گئے سرکاری جہاز پر اپنی بیٹی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کے لیے گئیں۔
انہوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے 15 ہزار اسکولوں کو آؤٹ سورس کرنے پر بھی اعتراض کیا اور کہا کہ سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں تعلیم کے دوہرے معیار نے مسائل پیدا کر دیے ہیں، معیاری تعلیم کے لیے بھاری فیسیں وصول کی جارہی ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے زور دیا کہ بچوں کو مفت اور معیاری تعلیم فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ بچیوں کی پیدائش، تعلیم اور اچھی تربیت کو نیکی اور جنت کے حصول کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے خواتین کی تعلیم اور تحفظ کو معاشرے کی اہم ضرورت قرار دیا
[…] سالک حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب کے قانونی نوٹس کا تحریری جواب اپنے وکیل کے ذریعے ارسال […]
[…] میں فصلوں کی باقیات سے بائیو ریفائنری منصوبے اور پنجاب میں کمرشل و کمیونٹی سطح پر بائیو گیس پلانٹس کے قیام پر […]
[…] موقع پر مریم نواز شریف نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، […]