کراچی: ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 700 روپے سستا ہوگیا۔
صرافہ مارکیٹوں کے مطابق 700 روپے کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 10 ہزار 936 روپے پر آگئی، جبکہ 10 گرام سونا 600 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 52 ہزار 311 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس نرخ 7 ڈالر گھٹ کر 3 ہزار 884 ڈالر ہوگئے۔