Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

دکی بازار میں تجاوزات کے خلاف انتظامیہ کا کریک ڈاؤن، دکانداروں کو سخت ہدایت جاری

 دکی:   ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے بازار میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات ہٹا دیں۔

اسسٹنٹ کمشنر دکی محمد اکرم حریفال کی نگرانی میں کی گئی کارروائی کے دوران بازار میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر رکھا گیا دکانداروں کا سامان ہٹایا گیا تاکہ شہریوں کی آمدورفت اور ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹیں دور کی جا سکیں۔

اس موقع پر دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ سرکاری حدود کا خیال رکھیں اور اپنی دکانوں کا سامان مقررہ حدود کے اندر رکھیں۔

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ بازار کو تجاوزات سے پاک رکھنے اور شہری نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More