Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

پنجاب میں جرائم کی شرح میں 70 فیصد تک کمی، مریم نواز کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

 لاہور:   وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبے میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی کا رجحان خوش آئند ہے، جرائم سے پاک اور محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔

منظم جرائم کی روک تھام اور ان کے خلاف جدوجہد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں مریم نواز شریف نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ، منشیات اور غیر قانونی سرگرمیوں کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ منظم جرائم معاشرے کے امن، استحکام اور ترقی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق لاہور میں جرائم کی شرح میں 41 فیصد، ڈیرہ غازی خان میں 16 فیصد، بہاولپور میں 52 فیصد اور شیخوپورہ میں 32 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ ملتان میں 47 فیصد، راولپنڈی میں 36 فیصد، ساہیوال میں 42 فیصد، گوجرانوالہ میں 67 فیصد اور گجرات میں 58 فیصد کمی آئی ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سیف سٹی اتھارٹیز، موبائل پولیس اسٹیشنز اور ڈیجیٹل اسمارٹ پولیسنگ کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے مکمل خاتمے کے لیے جدید ٹیکنالوجی، انٹیلی جنس شیئرنگ اور مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی اور عوام کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ضروری ہے، جبکہ خواتین اور بچوں کو انسانی اسمگلنگ اور استحصال سے محفوظ بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو منشیات اور جرائم پیشہ سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لیے آگاہی مہمات مؤثر ثابت ہو سکتی ہیں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافہ اور عالمی سطح پر تعاون محفوظ اور پرامن معاشرے کی تشکیل کے لیے ناگزیر ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
4 تبصرے
  1. […] نے کہا کہ پنجاب میں اینٹی ریپ ایکٹ متعارف کرایا جائے گا، جبکہ خواتین […]

  2. […] مریم کو بتائیں پروگرام میں مالی امداد کیلئے شہری ہیلپ لائن 1000 پر کال کرکے، موبائل ایپ کے ذریعے یا پروگرام کے سرکاری ویب پورٹل پر آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ […]

  3. […] پنجاب اسمبلی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں محفوظ، روشن اور بہتر مستقبل فراہم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ […]

  4. […] ترین مقامات کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہے، جبکہ حکومت پنجاب سکھ یاتریوں کو مذہبی مقامات پر حاضری کے لیے ہر ممکن […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More