Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

گورنر بلوچستان کا سیاستدانوں کو اہم پیغام، اقتدار نہیں عوامی خدمت اصل مقصد ہونا چاہیے

کوئٹہ: گورنر بلوچستان میر جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ جمہوری اقدار کے فروغ اور اچھی حکمرانی کے قیام کیلئے ذمہ دار، باصلاحیت اور عوام کو جوابدہ سیاستدانوں کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے، سیاست کا اصل مقصد اقتدار کا حصول نہیں بلکہ عوامی خدمت اور ذمہ داریوں کی دیانتداری سے ادائیگی ہے۔

اپنے ایک بیان میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ حقیقی عوام دوست سیاستدان اپنی کارکردگی، عملی اقدامات اور خدمت خلق کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرتا ہے۔

قوموں کی تقدیر بدلنے اور انہیں سماجی پسماندگی سے نکال کر معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں عوام دوست سیاست اور سیاسی قیادت کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام میں حقوق و فرائض کا شعور اجاگر کرنے، جاگیردارانہ سوچ کے خاتمے اور جمہوری رویوں کو فروغ دینے میں سیاسی تنظیموں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ جمہوریت کا حسن یہ ہے کہ اختلاف رائے کو دشمنی کے بجائے فکری وسعت اور اجتماعی ترقی کا ذریعہ سمجھا جائے۔

گورنر جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ یہ خوش آئند امر ہے کہ عوام بالخصوص ووٹرز پہلے سے زیادہ باشعور ہو چکے ہیں اور انتخابات میں خاندانی وابستگی، جذباتی نعروں اور وقتی وعدوں کے بجائے امیدواروں کے کردار، سیاسی بصیرت، تجربے اور عوامی مسائل سے متعلق سنجیدگی کو اہمیت دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی مقاصد کے حصول اور عوام کا اعتماد جیتنے کیلئے سنجیدگی، تجربہ، خدمت خلق کا جذبہ اور عملی وابستگی ناگزیر ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
3 تبصرے
  1. […] شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ دھرنے میں نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی اور تاجر برادری کے رہنما بھی موجود […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More