پاسدارانِ انقلاب کے مطابق امریکی ایم کیو ایم 170 ڈرون کو ایرانی الیکٹرانک وارفیئر نظام کے ذریعے کنٹرول کرکے زمین پر اتارا گیا۔ ایرانی حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ ڈرون ایران کے فضائی دفاعی اور الیکٹرانک وارفیئر نظام کی نگرانی کر رہا تھا۔
ایرانی حکام نے مزید بتایا کہ آبنائے ہرمز کے قریب اب تک اس نوعیت کے چار امریکی ڈرونز بحفاظت قبضے میں لیے جا چکے ہیں، جس کے بعد آبنائے ہرمز کے اطراف ایرانی فضائی دفاعی فورسز کے قبضے میں آنے والے امریکی ڈرونز کی مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق کروڑوں ڈالر مالیت کے امریکی ایم کیو 9 اور ایم کیو 1 ڈرونز بھی ایرانی دفاعی کارروائیوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔
دوسری جانب امریکی فوج کی جانب سے ایرانی دعوے پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ ڈرون قبضے میں لیے جانے کے دعوے کی آزادانہ تصدیق بھی نہیں ہو سکی۔
[…] فوج کے مطابق کویت میں موجود امریکی تنصیبات پر حملے کیے گئے، ایران اپنی سلامتی کے دفاع میں […]