Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

آزاد کشمیر کا کوئی علاقہ ترقی سے محروم نہیں رہے گا، عوامی خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے: افتخار گیلانی

مظفرآباد:  وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت کا ہر قدم عوامی خوشحالی اور ریاست کی تعمیر و ترقی کے لیے وقف ہے، آزاد کشمیر کے کسی بھی علاقے کو ترقی کے سفر میں پیچھے نہیں رہنے دیا جائے گا۔

مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے ثمرات عوام کو عملی طور پر نظر آئیں گے، جبکہ عوامی محرومیوں کا خاتمہ اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

آزاد کشمیر کے تمام علاقوں میں یکساں بنیادوں پر ترقیاتی عمل کو آگے بڑھایا جائے گا اور ایسے منصوبے شروع کیے جائیں گے جن کے ثمرات براہ راست عام آدمی تک پہنچیں۔

افتخار گیلانی کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے اور عوامی خدمت، ریاستی ترقی اور خوشحالی کے اہداف کے حصول میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی سرپرستی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے تعاون اور رہنمائی کو بھی سراہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کے منصوبوں کو مزید وسعت دی جائے گی، جبکہ عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ حکومتی ترجیحات کے مثبت نتائج آنے والے دنوں میں عوام کے سامنے ہوں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More