نئی دہلی: وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ تہذیبوں کے درمیان مکالمے کی اصل خوبصورتی مختلف ثقافتوں، تاریخی تجربات اور فکری شناختوں کے تنوع میں پوشیدہ ہے، پاکستان کی تہذیبی شناخت بھی مختلف خطوں اور قدیم تہذیبوں کے امتزاج سے تشکیل پائی ہے۔
نئی دہلی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے فورم سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ گندھارا، وادی سندھ، وسطی ایشیا، افغانستان اور ایران سمیت مختلف تہذیبوں کے اثرات کی عکاس ہے۔ ہمارا تاریخی ورثہ کسی ایک گروہ تک محدود نہیں بلکہ پوری انسانیت کا مشترکہ اثاثہ ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر تمام آوازیں اور خیالات یکساں ہوں تو مکالمے کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔ مختلف ثقافتی شناختوں، نظریات اور تاریخی تجربات کا باہمی تبادلہ ہی تہذیبوں کے درمیان حقیقی ہم آہنگی پیدا کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تاریخی ورثے میں ٹیکسلا کو خصوصی اہمیت حاصل ہے، جو اسلام آباد سے تقریباً 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع قدیم علم و دانش کا مرکز رہا ہے۔ وسطی ایشیا، افغانستان، بخارا اور سمرقند کے ساتھ تاریخی روابط بھی ہماری تہذیبی شناخت کا اہم حصہ ہیں۔
ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ادبی اور شاعری کی روایات میں بھی ایران اور وسطی ایشیا کے اثرات نمایاں ہیں، جبکہ گندھارا اور وادی سندھ کی تہذیبیں ہمارے تاریخی تنوع کی اہم مثالیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کسی ایک تہذیب یا نسل کی وراثت کا دعویدار نہیں بلکہ مختلف تہذیبوں کے امتزاج سے اس کی شناخت وجود میں آئی ہے۔ اس مشترکہ ورثے کے دروازے پوری انسانیت کیلئے کھلے رہنے چاہییں۔
[…] پیغام میں مریم نواز شریف نے کہا کہ سکھ برادری کیلئے پاکستان میں موجود مقدس مذہبی مقامات کی زیارت کے دوران بہترین […]
[…] کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ جون 2025 کے اختتام پر پاکستان کے مجموعی سرکاری قرضے 84.8 ٹریلین روپے تھے، جو اگلے ایک […]
[…] تبادلہ خیال کیا۔ پرتگالی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات […]