پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی سہ ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا
سہ ملکی ون ڈے سیریز 18 اکتوبر سے یکم نومبر تک ہو گی، پہلا مرحلہ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا
لاہور (اے ایف بی)پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا۔مجوزہ شیڈول کے مطابق سہ ملکی ون ڈے سیریز 18 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلی جائے گی، جس کا پہلا مرحلہ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں میچز 18، 20 اور 22 اکتوبر کو تجویز کیے گئے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں میچز لاہور میں 25، 27 اور 29 اکتوبر کو تجویز کیے گئے ہیں۔مجوزہ شیڈول میں سہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل یکم نومبر کو لاہور میں رکھا گیا ہے، تمام بورڈز کی باہمی مشاورت سے شیڈول کو جلد حتمی شکل دے کر اعلان کر دیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کرکٹ ٹیم نے دورے میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلنا ہیں، سری لنکا کے ساتھ سیریز کے وینیوز اور تاریخوں پر مشاورت جاری ہے۔
[…] یوڈارا اس سے قبل سری لنکا کی جانب سے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کھیل چکے […]
[…] سری لنکا کے خلاف آخری لیگ میچ میں بیٹنگ کے حوالے سے مائیک ہیسن نے اعتراف کیا کہ ٹیم توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا سکی۔ تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ کھلاڑی فائنل میں بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے بھرپور انداز میں واپسی کریں گے۔ […]