Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

محسن گیلانی کی سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر سے ملاقات

پاکستان فٹبال کی ترقی، پاک سعودی روابط مضبوط بنانے، نئے مواقع تلاش کرنے پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (اے ایف بی)پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی نے ریاض میں سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق سے ملاقات کی جس میں پاکستان میں فٹبال کے فروغ اور ترقی کیلے باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور نئے مواقع تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سعودی عرب میں متعلقہ اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ممکنہ تعاون اور روابط بڑھانے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی تاکہ پاکستان کے فٹبال ایکو سسٹم کو مزید مضبوط بنایا جا سکے اور کھلاڑیوں و کھیلوں کے اداروں کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں۔صدر پی ایف ایف محسن گیلانی نے سفیر احمد فاروق کو پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے قومی اور گراس روٹس سطح پر فٹبال کے فروغ کے لیے جاری اقدامات اور مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔سفیر احمد فاروق نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کھیلوں کے شعبے میں مزید تعاون اور روابط کے فروغ کے لیے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ فٹبال پاکستان اور سعودی عرب کے عوام کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں برادر ممالک کے دیرینہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے ایک مثر پلیٹ فارم ثابت ہو سکتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More