Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

قومی ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے شروع ہوگا

اسلام آباد (سپورٹس نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کا آغاز آج جمعرات سے کراچی میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں کونکررز، چیلنجرز، اسٹرائیکرز، اسٹارز اور انونسبلز حصہ لیں گی، جن میں ملک کے 24 شہروں سے تعلق رکھنے والی 75 انڈر 19 کھلاڑی شامل ہیں۔پی سی بی نے نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مسابقتی مواقع فراہم کرنے کے لیے ٹورنامنٹ کو دو مرحلوں میں تقسیم کیا ہے۔ ابتدائی 10 میچز 30 اوورز کے فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے، جبکہ باقی 10 لیگ میچز اور فائنل ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہوں گے۔ہر ٹیم ڈبل راؤنڈ رابن مرحلے میں 8،8 میچز کھیلے گی، جس کے بعد سرفہرست دو ٹیموں کے درمیان فائنل 4 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More