پاک فوج نے شَقمہ استور سے منٹھو سکردو تک66 کلومیٹر طویل اور دشوار گزار روڈ ٹریک کی تعمیر کاملاسی سے مکمل کر لی ہے، جس سے دونوں علاقوں کے درمیان سفر کا دورانیہ نمایاں طور پر کم ہو کر محض چند گھنٹوں کا رہ گیا ہے۔
اس نئے روڈ ٹریک کی تعمیر سے استور اور سکردو کے درمیان آمدورفت انتہائی آسان ہو گئی ہے، جبکہ گلتری کی پھوٹاکس وادی کے 8 دیہات کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز سے براہِ راست رابطہ بھی بحال ہو چکا ہے۔ اس منصوبے سے مقامی تجارت، زراعت اور لائیو سٹاک کی نقل و حمل کو بڑا فروغ ملے گا۔
طویل سفر چند گھنٹوں میں سمٹ گیا
دفاعی اقدامات کے ساتھ ساتھ عوام کی سماجی و اقتصادی خوشحالی کے لیے پاک فوج کا یہ تعمیراتی اقدام اس عزم کا واضح ثبوت ہے کہ عوامی فلاح و بہبود اور علاقائی ترقی بھی ان کی اولین ترجیحات میں شام
ل ہے۔
[…] پاک فوج کا کہنا ہے کہ مشترکہ فوجی مشق نے دونوں ممالک کی افواج […]
[…] پاک فوج کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں […]
[…] افراد نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور کی جانب سے طبی سہولیات کی فراہمی کو خوش […]