Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

لاہور ایئرپورٹ سے سعودی عرب اور راس الخیمہ جانے والی متعدد پروازیں منسوخ

لاہور ایئرپورٹ سے سعودی عرب اور راس الخیمہ جانے والی متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے ریاض جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز ایکس وائے 318، پرواز ایس وی 743 اور پرواز آر ایکس 676 منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے دمام جانے والی پرواز پی کے 725 بھی منسوخ کر دی گئی، جبکہ لاہور سے راس الخیمہ روانہ ہونے والی پرواز جی نائن 855 کی روانگی بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔

پروازوں کی منسوخی کے باعث مسافروں کو سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 

مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایئرپورٹ روانہ ہونے سے قبل متعلقہ ایئرلائن سے اپنی پرواز کی تازہ ترین صورتحال کی تصدیق ضرور کر لیں۔

واضح رہے کہ پروازوں کی منسوخی کی وجوہات سے متعلق تاحال باضابطہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
5 تبصرے
  1. […] شریف نے سعودی قیادت کا پاکستان کے لیے طویل مدتی اقتصادی اور مالی […]

  2. […] سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی کے مطابق ریاض اور سعودی عرب کے جنوبی علاقوں میں تین ڈرونز بھی تباہ کیے گئے۔ […]

  3. […] سعودی اتحادی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اتحادی کمانڈ دشمن کے فضائی اہداف کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر چوکس اور مستعد ہے۔ […]

  4. […] لاہور کے بچوں کی حالیہ ویڈیو کی مقبولیت ایک بار پھر اس بات کو اجاگر کرتی ہے کہ موسیقی اور فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور باصلاحیت نوجوان اپنی پرفارمنس سے دنیا بھر کے لوگوں کے دل جیت سکتے ہیں۔ […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More