Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

ایران امریکا کے عزائم ناکام بنا دے گا، مسعود پزشکیان کا اعلان

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران امریکا کو اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دے گا، دشمن ایرانی عوام میں بے چینی اور احتجاج بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم قومی اتحاد اور باہمی تعاون سے ان عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔

ایرانی صدر کے مطابق صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے تعاون سے دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کیا جائے گا، جبکہ ایران اپنے عوام کی مدد سے ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

مسعود پزشکیان نے حکام کو ہدایت کی کہ مقامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں تیز کی جائیں اور عوام کو درپیش مشکلات دور کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج نے دشمن کے حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، جبکہ عوام نے معاشی اور سماجی مسائل سے فائدہ اٹھا کر ملک میں بے چینی پیدا کرنے کی کوششیں بھی ناکام بنائی ہیں۔

ایرانی صدر نے الزام عائد کیا کہ دشمن ایران میں نسلی اور صنفی اختلافات کو ہوا دے کر قومی اتحاد کمزور کرنا چاہتا ہے۔ ان کے مطابق داخلی مسائل کو بھی انتشار پھیلانے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قلت، پانی کے بحران اور معاشی مشکلات کے باوجود ایرانی عوام ثابت قدم رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایران عوامی تعاون اور قومی یکجہتی کے ذریعے درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
2 تبصرے
  1. […] ایران امریکا کے عزائم ناکام بنا دے گا، مسعود پزشکیان ک… […]

  2. […] وزیر خارجہ نے الزام عائد کیا کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران اور لبنان پر حملے کرکے اسلام آباد مفاہمت کی خلاف ورزی […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More