اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے، جہاں وہ خیبرپختونخوا میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور مجموعی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
وزیراعظم اپنے دورے کے دوران اپیکس کمیٹی سمیت دیگر اہم اجلاسوں میں شرکت کریں گے، جبکہ انہیں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور 12 اضلاع سے متعلق خصوصی بریفنگ بھی دی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے، خیبرپختونخوا کی صورتحال پر اہم اجلاسوں میں شرکت کریں گے
وزیراعظم کو ترقیاتی منصوبوں اور نئے مقرر کردہ اہداف کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا یہ پشاور کا پہلا دورہ ہے۔ اس سے قبل ان کا دورہ پشاور دو مرتبہ ملتوی ہو چکا ہے۔
[…] کے علاوہ، وزیراعظم نے کشمیریوں کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کے لیے پاکستان […]