برلن: صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں جرمن وزارت دفاع میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔
صدر آصف علی زرداری کی جرمن وزارت دفاع آمد پر جرمنی کے صدر فرینک والٹر شٹائن مائر نے ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرنے والی باضابطہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
صدر مملکت جرمن صدر کی دعوت پر جرمنی کے دورے پر ہیں۔ یہ دورہ اس لیے بھی اہمیت رکھتا ہے کہ 23 سال بعد کسی پاکستانی سربراہ مملکت کا یہ پہلا دورہ جرمنی ہے۔
رواں برس پاکستان اور جرمنی اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ بھی منا رہے ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ روابط کی عکاسی کرتی ہے۔
دورے کے دوران صدر آصف علی زرداری اعلیٰ سطح کے پاکستانی وفد کے ہمراہ جرمن صدر اور اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی امور اور معاشی و تجارتی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
توقع ہے کہ صدر مملکت کا یہ دورہ پاکستان اور جرمنی کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
[…] تربیتی کیمپ کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے بھی قذافی اسٹیڈیم کا […]
[…] منصب داروں کو خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی سفارتی کوششوں اور ثالثی کے […]
[…] موقع پر چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) اسد شفیع نے کہا کہ […]
[…] پاکستانی ٹیم کو گروپ اے میں بھارت، متحدہ عرب امارات اور نیپال کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ قومی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 6 نومبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کرے گی، جبکہ 8 نومبر کو روایتی حریف بھارت اور 10 نومبر کو نیپال سے مقابلہ ہوگا۔ […]
[…] پاکستانی گلوکار اور اداکار دانیال ظفر نے مسلسل مصروفیات، سفر […]
[…] کے دوران وفاقی وزیر تجارت نے دوحہ میں مقیم پاکستانی کاروباری برادری سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان […]
[…] ڈیزائنر کے مطابق پاکستانی ملبوسات اپنی ثقافتی انفرادیت اور ڈیزائن کے تنوع کے […]
[…] ڈیسک) انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی بہتری ریکارڈ کی گئی، کاروباری […]
[…] طاہر کی مارول کی دنیا میں واپسی پاکستانی شوبز حلقوں کے لیے بھی اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ وہ طویل […]