Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

برطانوی ہائی کمشنر کا اپٹما آفس کا دورہ، پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات بڑھانے پر زور

 لاہور: پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اپٹما آفس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت پائیداری اور عالمی معیار پر پورا اترنے کے حوالے سے اہم پیش رفت کر رہی ہے۔

جین میریٹ نے پاکستانی برآمد کنندگان پر زور دیا کہ وہ برطانوی مارکیٹ میں دستیاب تجارتی مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور برطانیہ میں منعقد ہونے والی تجارتی نمائشوں میں پاکستانی کاروباری اداروں کی شرکت بڑھائی جائے۔

برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ برطانوی برانڈز اور ریٹیلرز کے ساتھ مضبوط کاروباری روابط پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات کے فروغ کے لیے اہم ہیں، جبکہ ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کے شعبے میں تحقیق، جدت اور مشترکہ منصوبوں کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) اسد شفیع نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے نمایاں مواقع موجود ہیں۔ برطانوی اداروں کے ساتھ تعاون سے پاکستانی ٹیکسٹائل صنعت کی مسابقت اور عالمی منڈیوں تک رسائی بہتر بنائی جاسکتی ہے۔

اسد شفیع نے مزید کہا کہ برطانوی جامعات اور تحقیقی اداروں کے ساتھ اشتراک ٹیکسٹائل کے شعبے میں جدت اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اپٹما اور برطانوی اداروں کے درمیان عملی تعاون کا مؤثر فریم ورک تشکیل دیا جائے تاکہ دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم اور ٹیکسٹائل برآمدات کو وسعت دی جاسکے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
6 تبصرے
  1. […] پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان نے بھی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں 17 درجے بہتری حاصل کی اور 50ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ […]

  2. […] خان نے دورے کیلئے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں نے تین روز کے دوران کوالیفکیشن مرحلے کے پانچ […]

  3. […] رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ فخر زمان نے 127 […]

  4. […] معروف پاکستانی اداکار معمر رانا کی اہلیہ مہناز نے عدالت سے خلع حاصل […]

  5. […] برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کے والد تھامس مارکل […]

  6. […] برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا ان نیویگیشن آلات کو مبینہ طور پر تیل کی سمگلنگ میں سہولت فراہم کرنے کے لیے استعمال کر رہا تھا۔ […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More