Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

لواحقین کوٹہ پر عملدرآمد میں ضلع گوادر صوبے میں پہلے نمبر پر، 24 مرد و خواتین کو تقرری کے آرڈرز جاری

 گوادر: بلوچستان میں لواحقین کوٹہ پالیسی پر عملدرآمد کے حوالے سے ضلع گوادر صوبے کا پہلا ضلع بن گیا، جہاں کوٹہ پالیسی کے تحت 24 مرد و خواتین کو محکمہ تعلیم میں تقرری کے آرڈرز تقسیم کیے گئے۔

اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زاہد حسین بلوچ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر محکمہ تعلیم میں نئے تعینات ہونے والے ملازمین میں تقرری نامے تقسیم کیے گئے۔

لواحقین کوٹہ کے تحت 24 مستحق خاندانوں کو روزگار کی فراہمی کو معاشی استحکام اور متاثرہ خاندانوں کی معاونت کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔ تقرریوں کا عمل رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کی کوششوں سے مکمل ہوا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا کہ مرحوم سرکاری ملازمین کے اہلِ خانہ کو روزگار فراہم کرنا ایک قابلِ تحسین اقدام ہے، جس سے مستحق خاندانوں کو معاشی سہارا ملے گا۔ انہوں نے نئے تعینات ہونے والے ملازمین پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں دیانت داری، محنت اور لگن کے ساتھ ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کا فروغ اور تعلیمی معیار میں بہتری اولین ترجیحات میں شامل ہیں، اس لیے محکمہ تعلیم میں تعینات ہونے والے ملازمین عوام کو بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زاہد حسین بلوچ نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ لواحقین کوٹہ کے تحت تقرریاں مرحوم سرکاری ملازمین کے خاندانوں کے لیے معاشی تحفظ اور باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہیں۔

مقررین کے مطابق مستحق خاندانوں کو روزگار کی فراہمی سے نہ صرف ان کے معاشی مسائل میں کمی آئے گی بلکہ انہیں خودمختار زندگی گزارنے میں بھی مدد ملے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
2 تبصرے
  1. […] نئے کیمپس کو فعال بنانے اور مقامی طلبہ و طالبات کو اپنے ضلع میں معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے یونیورسٹی […]

  2. […] ہیلتھ آفیسر گوادر ڈاکٹر یاسر طاہر نے ہسپتال کے عملے اور لیڈی ہیلتھ وزیٹر […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More