سیالکوٹ میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے سالانہ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے اسلامی دنیا کو ایک نئی راہ دکھائی ہے اور یہ ثابت کیا ہے کہ کسی دوسرے ملک کے فوجی اڈے تحفظ کی ضمانت نہیں بن سکتے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کو عالمی سطح پر ایسا مقام حاصل ہے جو گزشتہ 78 برسوں میں پہلے کبھی نہیں ملا۔ معرکہ حق کی کامیابی کے بعد پاکستان کی سفارتی حیثیت میں اضافہ ہوا اور دنیا نے اس کی طاقت اور صلاحیتوں کو تسلیم کیا۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی طاقتوں کے اڈے عموماً اپنے مفادات کے لیے قائم کیے جاتے ہیں، اصل حفاظت اپنے دست و بازو پر بھروسہ کرنے سے ہوتی ہے۔ پاکستان نے ایران اور اس کے عرب بھائیوں کے درمیان اختلافات کم کرنے میں بھی کردار ادا کیا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دے کر عبرت کا نشان بنایا۔ ماضی کی جنگوں کے برعکس اس مرتبہ کوئی ابہام باقی نہیں رہا اور خود بھارتی رہنماؤں نے بھی شکست تسلیم کی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی متعدد بار بھارتی شکست اور طیارے گرنے کا ذکر کر چکے ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کامیابیوں کی جانب گامزن ہے اور ملک گزشتہ کئی دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے لیے بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ ایران اور عرب ممالک کے درمیان فاصلے کم کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔
اپنے سیاسی سفر کا ذکر کرتے ہوئے وزیر دفاع نے بتایا کہ وہ 36 سال سے ملکی خدمت کر رہے ہیں اور اس دوران کئی مرتبہ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ تحریک انصاف کے دور میں سات ماہ جیل میں گزارے، تاہم ان کے خلاف مقدمے کے شواہد پیش نہیں کیے جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ وہ سیاسی شخصیت ہونے کے باوجود تعلیمی اداروں میں سیاسی گفتگو سے گریز کرتے ہیں۔ پڑھے لکھے اور ہنرمند نوجوان ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، اسی لیے فارغ التحصیل طلبہ کو ملکی مستقبل کی امید قرار دیتا ہوں۔
خواجہ آصف نے نیب جیسے اداروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلے لوگوں کو گرفتار کر لیا جاتا ہے اور بعد میں سوچا جاتا ہے کہ ان کے خلاف مقدمہ کیسے بنایا جائے۔ افسوس کہ وطن عزیز کی گزشتہ 78 سالہ تاریخ میں یہی طرز عمل دیکھنے کو ملا ہے۔
[…] نے انکشاف کیا کہ حکومت پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور سوئی گیس کمپنیوں کی نجکاری کے […]
[…] ہے، جبکہ دہشت گردوں کی تشکیلیں اور اسلحہ بھی وہیں سے پاکستان بھیجا جاتا […]
[…] نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے تمام داخلی مسائل کو بیرونی سازش قرار نہیں دیتا […]
[…] چینی وزیر لیو ہائی شنگ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی خدمات کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے دیرینہ سٹریٹجک […]
[…] رپورٹس کے مطابق اے پی ایل ڈرافٹ کے لیے پاکستان کے متعدد کھلاڑیوں نے بھی رجسٹریشن کروائی ہے، جبکہ […]