\- اسلام آباد: پاکستان نے سکھوں کے مذہبی تہوار کے موقع پر کرتارپور راہداری کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مذہبی رواداری، امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کا مثبت پیغام دیا ہے۔
بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد مئی 2025 سے کرتارپور راہداری کے ذریعے سکھ یاتریوں کی آمدورفت بند کر رکھی ہے، تاہم سکھ برادری کی جانب سے مسلسل مطالبہ کیا جاتا رہا ہے کہ مذہبی رسومات اور مقدس مقامات کی زیارت کے لیے راہداری کو دوبارہ کھولا جائے۔
اس حوالے سے 27 اکتوبر 2026 کو بھارتی پنجاب اسمبلی نے بھی کرتارپور راہداری کھولنے کے حق میں قرارداد منظور کی تھی، جبکہ پاکستان کی حکومت مذہبی خیرسگالی کے جذبے کے تحت 17 ستمبر 2026 کو راہداری کھولنے کا اعلان کر چکی ہے۔
بابا گرونانک کے 557ویں جنم دن کی تقریبات اور مذہبی رسومات میں شرکت کے لیے حکومت پاکستان نے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
پاکستان کے اس اقدام پر بھارتی سکھ یاتریوں نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے راہداری کھول کر مذہبی آزادی، رواداری اور امن دوستی کا عملی ثبوت دیا ہے۔
سکھ یاتریوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام کا محبت، خلوص اور دوستانہ طرزِ عمل دونوں مذاہب کے درمیان ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دینے کی بہترین مثال ہے۔
[…] نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ پاکستان کے اسکولوں کی صبح کی اسمبلیوں میں یہ دعا پڑھنے کا سلسلہ […]
[…] پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی دیرینہ دوست اور سینئر […]
[…] پاکستانی ٹیم اس وقت میچ جیتنے کی پوزیشن میں ہے، تاہم اہم بولر کی انجری قومی ٹیم کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔ […]
[…] کے موقع پر پاکستانی وفد نے ترکیہ کی وزیر برائے خاندانی و سماجی خدمات […]