تہران: ایرانی فوج کے ترجمان ابوالفضل شکارچی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی طاقت کا اتحاد اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے گا۔
اپنے بیان میں ابوالفضل شکارچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے سخت گیر ساتھیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کو تباہ کرنے کے ارادے سے آئے تھے، لیکن خود ایک بڑے اسٹریٹجک بحران میں پھنس گئے۔
ایرانی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں تعطل کا شکار ہوچکا ہے، جبکہ امریکی انتخابات میں ٹرمپ انتظامیہ اور ری پبلکنز کی شکست ایران کے سامنے ناکامی کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف امریکی دھمکیوں اور پالیسیوں نے وائٹ ہاؤس کی طاقت کو شدید متاثر کیا ہے۔
ابوالفضل شکارچی کے مطابق امریکا کی جارحیت، دہشت گردی اور دباؤ کے ذریعے ایران کو جھکانے کی حکمت عملی ناکام ہوچکی ہے اور ایران مخالف کسی بھی محاذ آرائی کا انجام بھی ناکامی ہوگا۔
[…] ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے اپنے مؤقف پر قائم ہے، […]
[…] جانب ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران آبنائے […]