تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران اب نہ جنگ نہ امن کی کیفیت میں نہیں رہے گا، امریکا مذاکرات کرنا چاہتا ہے یا جنگ، ایران کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، امریکی غلطی کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایرانی فوج کی طاقت طے کرے گی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق باقر قالیباف نے کہا کہ میزائل سٹی کی رونمائی محض تکنیکی اور دفاعی کامیابی نہیں بلکہ خطے میں تزویراتی توازن کی تبدیلی کی علامت ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ امریکا نے مزید کوئی غلطی کی تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، تاہم امریکا ایران کی 7 شرائط تسلیم کر لے تو معاہدے کا دروازہ کھل سکتا ہے۔
قالیباف نے امریکی وزیر خزانہ کے بیانات اور غیر اخلاقی زبان کو ایرانی طاقت کے سامنے امریکی بے بسی کا اظہار قرار دیا۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ دھمکیوں سے بچنے کے لیے فوجی پناہ گاہوں میں جانے والوں کو عظیم قوموں کی توہین کرنے کے بجائے خلیج فارس میں اپنی ناکامیوں پر غور کرنا چاہیے۔
[…] نے مزید کہا کہ امریکا نے ایران کے اہم بنیادی ڈھانچے کو تباہ کیا اور جنرل قاسم […]
[…] ہوئی، جس میں مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال اور ایران امریکا کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا […]
[…] کہنا ہے کہ جینسن ہوانگ کی واپسی نہ صرف این ویڈیا بلکہ امریکا کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگی۔ انہوں نے اس امید کا […]