Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

جیکب آباد میں جعفر ایکسپریس کی آمد سے قبل ریلوے ٹریک پر دھماکا، پٹڑی کو نقصان، مرمتی کام کے بعد جعفر ایکسپریس کوئٹہ کے لیے روانہ

جیکب آباد (نمائندہ خصوصی) جیکب آباد میں جعفر ایکسپریس کی آمد سے قبل ریلوے ٹریک پر دھماکا، پٹڑی کو نقصان، مرمتی کام کے بعد جعفر ایکسپریس کوئٹہ کے لیے روانہ۔

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانے کی حدود سم شاخ کے قریب گاؤں عبداللہ لاشاری کے نزدیک سومرا شاخ کے مقام پر نامعلوم تخریبکاروں نے ریلوے ٹریک کو بارودی مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں ریلوے پٹڑی کو دو فٹ تک نقصان پہنچا

ریلوے پٹڑی پر دھماکے کی اطلاع پر پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا، اطلاع ملنے پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی

پولیس کے مطابق دھماکا رات گئے کیا گیا واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، ریلوے حکام کے مطابق دھماکے کے بعد پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا ریلوے عملے نے متاثرہ ٹریک کی مرمت کا کام مکمل کرنے کے بعد جعفر ایکسپریس کو اپنی منزل کوئٹہ کی جانب روانہ کردیا، ریلوے حکام کے مطابق ریلوے ٹریک کی مرمت مکمل ہونے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت مکمل بحال کردی گئی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More