Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

پاکستان ریلویز کی قسمت بدلنے کی تیاری، ایم ایل ون منصوبے کی فنڈنگ کے لیے اہم ہدایات جاری

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس میں پاکستان ریلویز کی بحالی اور تنظیمِ نو کے لیے جاری اقدامات اور پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے، مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور ادارے کو مالی طور پر مستحکم بنانے کے لیے مختلف اصلاحاتی تجاویز پر غور کیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان ریلویز کے لیے پائیدار مالی وسائل کی فراہمی اور فنڈنگ کے متبادل ذرائع کا بھی جائزہ لیا گیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ریلوے نیٹ ورک کی بحالی میں نجی شعبے کی شمولیت بڑھانے اور ادارے کی تجارتی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے متعلقہ وزارتوں اور مالیاتی اداروں کو مین لائن ون (ایم ایل ون) منصوبے کے لیے قابلِ عمل مالیاتی انتظامات کا عمل تیز کرنے اور اس حوالے سے جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More