اسلام آباد (سپورٹس نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کا آغاز آج جمعرات سے کراچی میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں کونکررز، چیلنجرز، اسٹرائیکرز، اسٹارز اور انونسبلز حصہ لیں گی، جن میں ملک کے 24 شہروں سے تعلق رکھنے والی 75 انڈر 19 کھلاڑی شامل ہیں۔پی سی بی نے نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مسابقتی مواقع فراہم کرنے کے لیے ٹورنامنٹ کو دو مرحلوں میں تقسیم کیا ہے۔ ابتدائی 10 میچز 30 اوورز کے فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے، جبکہ باقی 10 لیگ میچز اور فائنل ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہوں گے۔ہر ٹیم ڈبل راؤنڈ رابن مرحلے میں 8،8 میچز کھیلے گی، جس کے بعد سرفہرست دو ٹیموں کے درمیان فائنل 4 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
[…] ٹورنامنٹ کے تمام مقابلے کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب میں منعقد ہوں گے، جبکہ ایونٹ کا فائنل 29 نومبر 2026 کو شیڈول ہے۔ نئے فارمیٹ کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو ایک منفرد مسابقتی پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، جہاں لڑکے اور لڑکیاں اپنی الگ اننگز کے ذریعے مشترکہ ٹیم کی کامیابی میں کردار ادا کریں گے۔ […]