Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

بلوچستان میں سرکاری محکموں کی تنظیمِ نو کا فیصلہ، غیر ضروری بھرتیوں میں کمی ہوگی؟

کوئٹہ: بلوچستان میں گورننس بہتر بنانے اور عوام کو مؤثر خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام سرکاری محکموں کی تنظیمِ نو اور اصلاحات کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت سیکرٹریز کمیٹی کے اجلاس میں مختلف محکموں کی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں، جبکہ یکساں نوعیت کے فرائض انجام دینے والے محکموں کے انضمام اور غیر ضروری افرادی قوت میں کمی کے لیے سفارشات طلب کی گئیں۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے مختلف محکموں میں غیر ضروری بھرتیوں اور غیر ترقیاتی اخراجات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے ٹیکس سے حاصل ہونے والے وسائل کی ایک ایک پائی قومی امانت ہے اور سرکاری وسائل کا ضیاع کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 

  وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت سیکرٹریز کمیٹی کے اجلاس میں سرکاری محکموں کے انضمام، غیر ضروری افرادی قوت میں کمی اور غیر ترقیاتی اخراجات پر قابو پانے کے لیے جامع سفارشات طلب کرلی گئیں۔

میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ صوبے کے وسائل کا بڑا حصہ غیر ترقیاتی اخراجات پر صرف ہورہا ہے اور سرکاری محکموں کو بھرتیوں کی فیکٹریاں بنا دیا گیا ہے۔ اخراجات کے بڑھتے ہوئے بوجھ کے باعث محکمے عوام کو مطلوبہ خدمات فراہم کرنے میں ناکام ہورہے ہیں، جو افسوسناک صورتحال ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ گورننس کے مسائل کے ذمہ دار باہر سے آنے والے نہیں بلکہ اپنے ہی لوگ ہیں۔ بلوچستان کی بہتری کے لیے سخت مگر درست فیصلے کرنا ہوں گے اور اصلاحات کے لیے کڑے اقدامات سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے تمام سیکرٹریز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے محکموں میں اصلاحات کے لیے جامع سفارشات مرتب کریں، تاکہ غیر ضروری اخراجات کم کرکے عوامی خدمات کا معیار بہتر بنایا جاسکے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس کل بھی جاری رہے گا، جس میں سرکاری محکموں کی تنظیمِ نو اور اصلاحات سے متعلق نتیجہ خیز تجاویز مرتب کی جائیں گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
4 تبصرے
  1. […] کے دوران بلوچستان میں نافذ العمل لیبر قوانین، محنت کشوں کے بنیادی حقوق، […]

  2. […] داخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ روایات کو پامال کرنے اور خواتین پر ظلم […]

  3. […] بلوچستان نے کہا کہ عالمی یومِ خوراک اور پہلی بلوچستان فوڈ نمائش […]

  4. […] بلوچستان نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے معاملے پر غیر واضح مؤقف […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More