Dailyitlaeaam
Chief editor Umer
براؤزنگ زمرہ

بین الاقوامی

اقوام متحدہ کی سیکرٹری جنرل شپ کے لیے امارات کی لانا نسیبہ نامزد

 ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے اقوام متحدہ کے آئندہ سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے سینئر سفارت کار اور وزیر مملکت لانا زکی نسیبہ کو باضابطہ طور پر نامزد کردیا ہے۔ اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے لانا نسیبہ کی نامزدگی کے حوالے سے اقوام…

فرانس میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے، 135 افراد گرفتار، 70 ہزار پولیس اہلکار تعینات

 پیرس: فرانس میں مہنگائی اور قوتِ خرید میں کمی کے خلاف مزدور تنظیموں کی اپیل پر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا، جس کے دوران پولیس نے 135 افراد کو گرفتار کرلیا، جب کہ ملک بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے 70 ہزار پولیس…

ایران کا امریکی جنگی جہازوں کو خلیجِ فارس میں داخلے کی اجازت نہ دینے کا اعلان

 تہران: ایرانی مسلح افواج کے سربراہ علی عبداللہی نے کہا ہے کہ امریکی جنگی جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ علی عبداللہی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کا یہ سوچنا محض ایک خواب ہے کہ امریکی فوج اور بحریہ دوبارہ خلیجِ…

ایران کیخلاف جنگ میں امریکہ کو حکمتِ عملی کی سطح پر ناکامی ہوئی: پاسدارانِ انقلاب

 تہران سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے ایک اہم بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری معرکے میں امریکہ کو سنگین سٹریٹجک شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، کیونکہ واشنگٹن اسلامی…

امریکی صدر ٹرمپ کا ایران جنگ جلد ختم کرنے کا دعویٰ، روس سے ڈیزل برآمدات کی بحالی

 واشنگٹن سے  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا روانگی سے قبل ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ، ایران کے ساتھ درپیش جنگی صورتحال کو بہت جلد منطقی انجام تک پہنچا سکتا ہے۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق انہوں نے…

تائیوان اور جاپان میں سمندری طوفان ‘چمپی’ کا قہر: 1 ہلاک، 171 زخمی اور ہزاروں افراد…

 تائی پے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تباہ کن سمندری طوفان 'چمپی' نے تائیوان میں شدید تباہی مچائی ہے، جس کے نتیجے میں پیش آنے والے مختلف حادثات میں ایک شخص جان بحق جبکہ 171 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ طوفان کے خطرناک اثرات کے باعث حکام نے ایک…

ایران کے جدید جنگی ڈرونز کی پہلی ویڈیو جاری، آرمی چیف کا اہم اعلان

تہران: ایران کی فوج نے مقامی سطح پر تیار کیے گئے جدید جنگی اور خودکش ڈرونز کی ویڈیو جاری کردی، جس میں ڈرونز کی تیاری کے عمل کو دکھایا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے جنگی اور حملہ آور ڈرونز تیار کرنے والی…

روس میں ڈرونز کی یلغار، ماسکو کے دفاعی نظام کو بڑے چیلنج کا سامنا

ماسکو: روسی دارالحکومت ماسکو اور لیپتسک ریجن میں یوکرینی ڈرون حملوں کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے، جبکہ متعدد رہائشی عمارتوں اور ایک طبی مرکز کو نقصان پہنچا ہے۔ ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین کے مطابق 21 اکتوبر کی رات ساڑھے 8 بجے سے 22…

سعودی عرب میں اچانک کیا ہوا؟ ایئرپورٹ پر حملہ، ہلاکتیں اور امریکہ کا ہنگامی فیصلہ!

ریاض: سعودی عرب کے مشرقی شہر دمام میں کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 8 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ شیبہ آئل فیلڈ کو نشانہ بنانے والے ڈرون کو روکنے کے دوران گرنے والے ملبے سے مزید 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔…

یوکرین جنگ بندی اور امن مذاکرات کے لیے تیار ہے، ڈونباس سے دستبردار نہیں ہوں گے: زیلنسکی

 کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ان کا ملک جنگ بندی اور امن مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم ڈونباس کا علاقہ روس کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے یوکرینی صدر نے کہا کہ جنگ روک کر امن مذاکرات کا آغاز…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More